حضرت ابراہیم رحمتہ اللہ علیہ بن ادھم سے کسی نے اللہ تعالیٰ کے فرمان اُدعُونِی اَستَجِب لَکُم (سورئہ مومن آیت نمبر60 ) (مجھے پکارو میں تمہاری دعا کو قبول کروںگا) کے متعلق پوچھا کہ ہم تو اسے پکارتے ہیں لیکن ہماری دعا قبول نہیں ہوتی۔ تو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تمہارے دل دس وجوہ سے مردہ ہو چکے ہیں۔ اس لیے قبولیت کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔ 8 تم اللہ کو تو پہچانتے ہو مگراس کا حق ادا نہیں کرتے۔ 8تم قرآن مجید تو پڑھتے ہو مگر اس پر عمل نہیں کرتے۔ 8تم محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دعویٰ تو کرتے ہو مگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ چھوڑ دیتے ہو۔ 8 تم شیطان کی دشمنی کا دعویٰ تو کرتے ہو مگر اس کیلئے عمل نہیں کرتے۔8 تم جنت حاصل کرنے کا دعویٰ تو کرتے ہو مگرنیک اعمال نہیںکرتے۔ 8 تم دوزخ سے ڈ رنے کا دعویٰ تو کرتے ہو مگر گناہوں سے باز نہیںآتے۔ 8تم موت کوتو برحق مانتے ہو مگر مرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔8 تم دوسروں کے عیبوں پر نظر رکھتے ہو مگر اپنے گریباں میںنہیںجھانکتے۔ 8 اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا رزق تو کھاتے ہو مگر اس کا شکر ادا نہیں کرتے۔ 8 اپنے مردوں کو تو دفن کرتے ہو مگر عبرت نہیں پکڑتے۔
جب میں کہتا ہوں میرے اللہ میرا حال دیکھ
حکم ہوتا ہے کہ پہلے اپنا نامہ اعمال دیکھ
جب میں کہتا ہوں میرے اللہ میرا حال دیکھ
حکم ہوتا ہے کہ پہلے اپنا نامہ اعمال دیکھ
No comments:
Post a Comment